مشرق وسطی

امریکہ نے شام کے شہر الرقہ کے قریب اپنے فوجی اور توپخانہ پہنچا دیا

شیعت نیوز (الرقہ)امریکہ نے شام کے شہر الرقہ کے قریب اپنی فوج اتاردی ہے امریکی فوج بھاری ہتھیاروں اور توپخانہ سے لیس ہے امریکی فوجی اس علاقہ میں شام کی حکومت کے مخالف باغیوں کی حمایت کے لئے پہنچے ہیں۔اطلاعاعت کے مطابق امریکی میرینز بظاہر داعش کےخود ساختہ دارالخلافہ رقہ پر چڑھائی میں شامی حکومت کے مخالف ملیشیا کا ساتھ دیں گے ۔ شامی علاقے منبج میں بھی امریکی حمایت یافتہ گروہوں کی آپس میں جھڑپیں بند کرانے کی کوشش جاری ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں امریکی فوج مقامی فورسز کے ساتھ مل کررقہ کی جانب پیش قدمی کریں گی۔
امریکی ادارے پنٹاگون اور میرینز کور کی جانب سے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی، جگہ یا تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی البتہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button