کالعدم تحریک لبیک کی منافقت بے نقاب: شہدائے کربلا کے غم کو "بدعت” کہنے والے آج اپنے دہشت گردوں پر رو رہے ہیں
شیعیت نیوز : شہدائے کربلا کے غم میں آنسو بہانے کو "بدعت” قرار دینے والے مذہبی انتہا پسند تنظیم کالعدم تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے علما کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک تازہ ویڈیو میں تنظیم کے ایک معروف مولوی کو اپنے مقتول کارکنوں پر روتے، چیختے اور بین کرتے دیکھا گیا — وہی ملاں جو ہمیشہ امامِ مظلوم حضرت امام حسینؑ پر گریہ کو "حرام” اور "غیر شرعی” قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ناصبی تکفیری جماعت تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرے، 2716 شدت پسند گرفتار
یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تحریک لبیک کے حالیہ احتجاجات کے دوران ان کے کارکنان نے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ملک میں بدامنی پھیلائی۔
ریاستی کارروائی میں ان کے کئی کارکن مارے گئے اور اب وہی خبیث ملاں جنہیں نواسۂ رسولؐ پر رونے سے تکلیف تھی، اپنے دہشت گرد ساتھیوں پر بین کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی عوامی ردِعمل شدید تھا۔ صارفین نے اس ناصبی، تکفیری سوچ کو منافقت کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا:
"جو حسینؑ پر رونے کو بدعت سمجھتے ہیں، وہ آج اپنے فساد پر ماتم کر رہے ہیں — یہی فرق ہے عشقِ حسینؑ اور دنیاوی مفادات کے ماتم میں۔”
مبصرین کے مطابق بھی تکفیریوں کا یہ دوغلا رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا مذہب صرف سیاست کے تابع ہے، اور ان کا ایمان اقتدار و اشتعال پر منحصر ہے۔
یاد رہے کہ متعدد معتبر روایات کے مطابق رسولِ اکرم ﷺ نے خود امام حسینؑ کی شہادت پر گریہ فرمایا، جس سے ان کے غم میں رونا ایمان کی علامت اور محبتِ اہل بیتؑ کا اظہار قرار دیا گیا۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں







