سعودی عرب
سعودی عرب میں اُستاد نے طالبعلم کا کان کاٹ دیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب شہر جازان میں ایک بے رحم استاد نے ایک طالب علم کا کان کاٹ دیا ہے جسکی وجوہات تا حال سامنے نہیں آسکیں ذرائع کے مطابق طالب علم کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچے کے کان کو 6ٹانکوں کے ذریعے دوبارہ جوڑدیا گیا ہے اور بچے کو استاد خود ہسپتال لایا تھا۔ ماموں کا مزید کہنا تھا کہ استاد کی اس بربریت کی وجوہات تا حال معلوم نہیں ہوپائیں اور استاد سے متعلقہ ادارے پوچھ گچھ کررہے ہیں دوسری جانب جازان تعلیمی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ استادسے پوچھ گچھ میں جاری ہے اور اسکے پاس تعلیم 28 سال کا تجربہ ہے۔