عراق کی طرف سے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطالبہ

09 مارچ, 2017 00:00

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں عرب لیگ میں شام کی رکنیت بحال کرنیکا مطالبہ کردیا ہے اور عرب لیگ کےشام کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی پر زور دیا ہے۔ الجعفری کا اجلاس میں کہنا تھا کہ عرب لیگ میں تمام عربوں کی نمائندگی ہونی چاہئے جس میں شام بھی شامل ہے۔
الجعفری کا مزید کہنا تھا کہ تمام اختلافات کو نظر انداز کرکے شام کی عرب لیگ میں رکنیت بحال کی جائے کیونکہ ہم خود کو عرب امت نہیں کہہ سکتے کیونکہ ایک عرب ملک ہم میں اس وقت شامل نہیں ۔واضح رہے کہ 2011ء میں بحران شروع ہونے کیساتھ ہی عرب لیگ نے شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔

3:06 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔