مدرسہ صراطِ الٰہی میں قرآنی و سیرتِ زہرا (س) سیمینار کا انعقاد، علمائے کرام اور طالبات کی شرکت
شیعیت نیوز : ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مدرسہ صراطِ الٰہی (ادارۂ حفظِ قرآن) میں ’’قرآنی و سیرتِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی و تدبرِ قرآن سیمینار منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں علمائے کرام، معلمین، طالبات، اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف سندھ اور مدرسہ صراطِ الٰہی کے اشتراک سے ممتاز ایرانی دانشور ڈاکٹر محمد باقر چیت چیان کی موجودگی میں بھی ایک شاندار قرآنی نشست کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور بارگاہِ سیدہ (س) میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی عبرتناک شکست ولیِ خدا کی پیشنگوئی تھی، علامہ مقصود ڈومکی
علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الطاف حسین فاضلانی اور سیدہ شگفتہ علی کاظمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف علمی، اخلاقی اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آئی ایس او (طالبات) حیدرآباد ڈویژن کی رہنما سیدہ شہناز فاطمہ جعفری نے رہبرِ معظم کی نگاہ میں تمسک بالقرآن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ادارے کی دینی خدمات کو سراہا۔ اختتامی مرحلے میں حافظہ نور الزہراء کی جانب سے ادارے کے خادم زاہد علی کاظمی کو رہبرِ معظم کی قرآنی تصویر کا تحفہ پیش کیا گیا، جس کے بعد محفل دعائے امام زمانہ (عج) پر اختتام پذیر ہوئی۔






