امریکی انتخابات کے نتائج سامراجیت اور صہیونیت کے لیے نوشتہ دیوار ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

07 نومبر, 2026 10:21

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس، بالخصوص عبدالرحمان محمد السید کی کامیابی محض ایک انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ فسطائیت، جارحیت اور سامراجی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل کی عکاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر سمیت صہیونی لابی اور بڑے سرمایہ کاروں کی شدید مخالفت کے باوجود سامنے آنے والا یہ اپ سیٹ سامراجیت اور صہیونیت کے لیے واضح پیغام اور نوشتہ دیوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں رجیم چینج کا خواب دیکھنے والی طاقتیں خود سیاسی تبدیلیوں کے بھنور میں ہیں، مولانا سید ہادی الموسوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی مظلوموں کی بلند ہونے والی صداؤں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ انتخابی نتائج اس حقیقت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں کہ عوامی شعور اور مظلوم اقوام کی حق بجانب آواز کو طاقت، سرمایہ اور اثر و رسوخ کے ذریعے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ ساز کامیابی ان تمام مظلوموں کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کی ترجمانی کرتی ہے جو دنیا بھر میں ظلم، جارحیت اور استحصالی پالیسیوں کے خلاف جرات مندی سے آواز بلند کر رہے ہیں۔

10:37 صبح نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔