پاکستان

شیعہ علما کونسل ، جے ایس اوکے وفد کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

شیعت نیوز(علی رضا آباد)شیعہ علماءکونسل اورجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے تحریک جعفریہ کے رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزارواقع علی رضاا ٓباد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔وفد میں شیعہ علماءکونسل ضلع لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان ، جنرل سیکرٹری سید جعفر علی شاہ ، ڈویڑنل صدر سید شہباز حیدر نقوی ، جناب مولانا محمد خاں مہدوی ، صوبائی لیگل ایڈوائزر عامر علی بھٹی ، جے ایس اوکے مرکزی نائب صدر حیدر عباس ،ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر ،نامزد ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرخ شاہ اور دیگر برادران شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے بیٹے موسیٰ نقوی سے ملاقات میں شہید راہ حق کی قومی اور تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے قائد ین ملت جعفریہ کے ساتھ وفاداری کرتے ہوئے ملی حقو ق کی جنگ اور طلبا کی اسلامی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے لئے زمانہ طالب علمی سے ہی جدوجہد کردی تھی۔ جس کے اثرات ہیں کہ آج تمام تنظیموں میں ان کے تربیت یافتہ افراد ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کی مخالفت کے نشان اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنے والے ڈاکٹر محمد علی شہید تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی ملت جعفریہ کے وقار کے لئے وقف کررکھی تھی۔ وہ انتھک محنت کے عادی تھے، اسی وجہ سے دشمن کی آنکھوںمیں کھٹکتے بھی تھے۔ انہوں نے ولایت فقیہہ اور انقلاب اسلامی ایران کی پہچان کروانے اور خود کو خط امام سے مربوط کررکھا تھا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمدعلی نقوی اختلاف رائے کو برداشت اور پسند کرتے اور علما میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے۔ ڈویژنل صدر فخر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں ایسے طالب علم رہنما تھے، جن کے اٹھائے ہوئے اقدامات سے تنظیموں کی تربیت ہوئی، جے ایس او ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے ساتھ اتحاد بین المومنین بھی ضروری ہے ، جس کے لئے نمائندہ ولی فقیہہ کی شکل میںقیادت موجود ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button