لبنان

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مشعل راہ ہیں۔ حزب اللہ

حزب اللہ كے اراكين پارليمنٹ نے  ايک اجلاس میں جس كی صدارت محمد رعد كر رہے تھے فلسطينی قوم كي بھرپور حمايت جاری ركھنے پر اسلامي جمہوريہ ايران كی کاوشوں كو سراہا.

انہوں نے اپنے بيان ميں صہيونی مخالف تمام فلسطينی مزاحمتی گروہوں كی پشت پناہي كرنے بالخصوص خطے ميں امريكی اور صہيونی سازشوں كے باجود مسئلہ فلسطين كو اُجاگر كرنے پر ايرانی حكومت كے كردار كی تعريف كی۔

حزب اللہ نے خطے كے بعض عرب ممالک كی صہيونيوں كی جانب جھكاؤ پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ان ممالک كو اپنی پاليسيوں پر نظرثانی كرنے كی ضرورت ہے كيونكہ بيت المقدس كی مكمل آزادی اور صہيونيوں كے ناجائز قبضے كا خاتمہ مظلوم فلسطينی قوم كا ناقابل انكار حق ہے.

گزشتہ ماہ ايران کے دارالحكومت تہران ميں چھٹی بين الاقوامی فلسطين كانفرنس كا انعقاد كيا گيا تھا جس كے اختتامی اعلاميہ ميں مظلوم فلسطينی قوم كی بھرپور حمايت جاری ركھنے كے علاوہ صہيونيوں كی جانب سے گزشتہ سات دہائيوں سے ناجائز قبضہ ختم كرانے پر زور ديا گيا .

اس بين الاقوامی كانفرنس ميں اعلی ايراني قيادت سميت 80 غيرملكی وفود اور نامور اسلامی شخصيات نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button