یہاں ضرورت پڑنے پر فتوے کیلئے علما اور لڑنے کیلئے طالبان (ظالمان )مل جاتے ہیں مولانا شیرانی

02 مارچ, 2017 00:00

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک نے روزنامہ جنگ نکل کرتے ہوئے ،جمعیت علما ء اسلام (فضل الرحمان گروپ) کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا نہیں ہے ،جہاد اور فساد میں فرق کیلئے قوم کو رہنمائی کی ضرورت ہے ۔یہاں ضرورت پڑنے پر فتوے کیلئے علما اور لڑنے کیلئے طالبان (ظالمان )مل جاتے ہیں ،اپنے مقصد کے حصول کے لئے لوگ یہا ں مختلف ڈرامے کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے ضلعی رہنما حاجی محمد بخش کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کای انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دوسال پہلے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پارلیمنٹ سے قانون منظور کیا گیا جس میں ساٹھ تنطیموں کا کالعدم قرار دیکر ان کے خلاف کاروائی کی گئی ،اب اس بل کی آئینی مدت پوری ہوچکی ہے ،اس قانون کو دوبارہ منطور کرنے کے لیے جمہوری قوتوں نے ماحول بنادیاہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ،اور سازش کے تحت اس خطے میں اپنے تسلط کو قائم کرنے کے لیے مسلمانوں کی گردنیں مسلمانوں کے ہاتھوں کٹوائیں ،مغربی قوتیں طالبان کو سپورٹ کر کے داعش کے خلاف لڑا کر ااس کو جہاد کا نام دینے کی کوشش کررہی ہے ،

12:05 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔