سعودی عرب

سعودی عرب میں گاڑی چلانے پر دو شیزہ گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کےخلاف پامالی جاری ہے اوراس سلسلے میں سعودی صوبہ النماص میں گاڑی چلانے والی ایک دوشیزہ کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق دوشیزہ کوالظھارہ نامی قصبے میں گرفتار کیا گیا جواپنےاہل خانہ کےہمراہ گاڑی چلارہی تھی۔ذرائع کامزید کہنا تھا کہ پولیس نےدوشیزہ کےمتعلق تمام کاروائیاں کرتےہوئے بعد میں دوشیزہ کواس کےسربراہ کے حوالے کردیا اورسربراہ سےعہد نامہ پر دستخط کروایا کہ دوشیزہ آئیندہ گاڑی نہیں چلائےگی۔واضح رہےکہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پرپابندی عائد ہے جسےدنیا بھرمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button