پاکستان

سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا مفرور دہشت گرد گرفتار

شیعت نیوز؛سی ٹی ڈی نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکری جھنگوی کے مفرور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سکھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے فرار دہشت گرد کو دھر لیا جس کی شناخت خلیل عرف جلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی سی ٹی ڈی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد 2005ء میں درگارہ چیزل شاہ مگسی میں بم دھماکے میں ملوث تھا، جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن یہ سزا سے بچنے کیلئے فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button