ڈی آئی خان سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، سانحہ پروا کے نامزد ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل میں گزشتہ روز دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کے نامزد ملزمان سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کرلیے ہیں۔ تینوں ملزمان کی گرفتار ڈیرہ کے مضافات سے عمل میں آئی۔ ڈیرہ کی تحصیل پروا میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں جمیل حسین، علی رضا ، ثقلین مختیار (متولی امام بارگاہ پروا) کے قتل کی ایف آئی آر میں کاشف ولد علی وسایا، محمد اسلم ولد غلام اکبر، اقبال ولد یسین سکنہ پروا، کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی تھانے میں درج ہونے والے مقدمہ 08 مورخہ 2017-02-26 جرم PPC- 302-34-7ATA میں ان تینوں افراد کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد تینوں کی تلاش کے لیے سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن شروع کیا ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے پروا کے ہی علاقے میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی میں تینوں نامزد ملزمان کاشف ولد علی وسایا قوم بلوچ سکنہ پروا، محمد اسلم ولد غلام اکبر قوم سیال سکنہ پروا، اقبال ولد یسین قوم درکھان سکنہ پروا کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے








