پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے علامہ ساجد نقوی

شیعت نیوز;ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقے پرویا میں تین شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پرسربراہ شیعہ علما کونسل  علامہ سید ساجد علی نقوی کا انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ۔ریاستی ادارے شہریوں کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔ ضرب عضب اور آپریشن زد الفساد کے ہو تے

ہو ئے دہشت گردی کے واقعات کارونما ہو نا سوالیہ نشان ہے ۔  علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل میں ہو نے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان پرویا میں شہدا کے قاتلوں کو قانون کے کٹہر ے میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔ شہدا کے لو احقین سے اظہار تعزیت ،دکھ کی اس گھڑی میں لو احقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button