ملک کو آلودگی سے بچانے اور صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری کی ضرورت،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

25 فروری, 2017 00:00

شیعیت نیوز: وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہمارا عزم’’خوشحال اور سرسبز پاکستان‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلب کے سامنے پودا لگا کر کیا۔اس موقعہ پر مختلف سکولوں کے بچے اورمذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک کو آلودگی سے بچانے اور صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا۔اس مہم کے دوران اسلام آباد میں ایک ہزار اور ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا اس مہم کو قومی مہم میں بدلنے کی ضرورت ہے۔انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تجاویز و آرا کے تبادلے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفت و شنید کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا جو 28فروری کواسلام آباد میں ہو گی۔

22bb700e-a20e-477c-b5e9-d98392da0705.jpg

 

7956ec1c-dd41-41dd-bbb1-6ff2af8ab65c.jpg

 

 

 

9:23 صبح اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔