پاکستان

افغانستان سے ۳ خودکش حملہ آوروں کی پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاع

شیعیت نیوز: پاکستان میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر حساس اداروں کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ افغانستان سے 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 27 دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث حساس اداروں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان داخل ہونیوالے 2 خودکش حملہ آوروں اور 24 دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار اور 1 خودکش حملہ آور کا تعلق لشکر اسلام سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق لشکر اسلام کی جانب سے بھیجے گئے خودکش حملہ آور کا نام یاسین قنبر آفریدی بتایا جاتا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگردوں کو افغانستان میں تربیت دی گئی ہے۔ دہشتگرد پشاور کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد سکیورٹی اداروں کے دفاتر اور عبادت گاہوں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ حساس اداروں کی جانب سے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور مختلف افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button