مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

نابلس(مانیٹرنگ ڈیسک )غاصب اسرائیلیوں کے نہتھے فلسطینیوں پر ظلم وستم جاری ہیں ، پیر کو علی الصبح غاصب صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کر 22 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ہونے والے اکثر نوجوانوں کا تعلق صہیونی جیلوں سے رہائی پانےوالے افراد سے ہے۔ جبکہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی سیکورٹی فورسز نے نابلس میں مختلف گھروں پر چھاپے مارکر چارد چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت ایک طرف فلسطینیوں کی مغربی کنارے کی غصب شدہ اراضی پر یہودی بستیاں آباد کرنے کے لئے رہائشی مکانات کی تعمیر میں آئے روزاضافہ کررہی ہے۔ تودوسری طرف آئے روز فلسطینی نوجوانوں کا قتل اور گرفتاریاں معمول بنا رکھی ہیں، اورصہیونیوں کے ان تمام تر جرائم کے باوجودبین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button