سعودی عرب میں داعش کے 4 سیل ختم،15سعودی باشندے گرفتار

17 فروری, 2017 00:00

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تنظیم الدولت الاسلامیہ داعش کے 4 سیل کو ختم کردیا گیا ہے۔سعودی چینل العربیہ کے مطابق مکہ المکرمہ، المدینہ منورہ، دار الحکومت الریاض اور صوبہ القصیم میں داعش کے4 ٹھکانوں کو ختم کردیا گیاہے۔ داعش کے ان چار سیلوں میں 15سعودی باشندوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ گرفتار شدگان کے پاس سے بیس لاکھ سعودی ریال بھی ضبط کرلیئے گئے ہیں۔پولیس اور سیکیورٹی ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

12:59 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔