سعودی عرب

سعودی عرب کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اعلان

سعودی عرب کے منحوس اور بدنصیب وزير خارجہ عادل الجبیر نے امریکہ کے نسل پرست اور اسلام دشمن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ بات جرمنی میں امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سعودی عرب کے بدنصیب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسرائیل کی طرح امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب علاقائی مسائل میں صدر ٹرمپ کے ساتھ مکمل تعاون جاری ر کھےگا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے انکار کردیا ہے اورعربوں پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کریں اور اسرائیل کے ساتھ ملکر رہیں۔ سعودی عرب نے فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے اور اسلامی ممالک کے خلاف ٹرمپ کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button