دہشتگردامریکا کا دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم
شیعیت نیوز: امریکانے درگاہ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکا کہنا ہے کہ امریکا خطے کے استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے، ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں








