مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائی

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروہ نے مشرقی بیت المقدس میں معالیہ ادومیم اور مغربی کنارے میں بیت اللحم کے مشرق میں تقوع کے علاقے میں صیہونیوں کی حامل دو بسوں پر پتھراؤ کر کے کم از کم تین صیہونیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس کے مشرق میں واقع العیساویہ کے علاقے میں بھی صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ایک صیہونی فوجی کو زخمی کر دیا۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے چھے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں دو سو بیاسی فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کی استقامت و جدوجہد کے نتیجے میں اڑتالیس صیہونی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button