یمن

یمن پر سعودی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی، انصاراللہ کی جانب سے مذمت

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ارحب کے علاقے میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے سے جارحین کے مقابلے میں یمنی قوم کے عزائم اور زیادہ مضبوط ہوں گے- اس بیان میں یمنی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانی عزت و وقار کے تحفظ پر مبنی اپنے موقف کو قائم رکھتے ہوئے جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کردیں۔ اس بیان میں سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ارحب کے علاقے میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں آٹھ افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ ذمار میں عتمہ کے علاقے پر شدید بمباری کی جس میں دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز بھی صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری میں کلسٹر بموں سے استفادہ کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کلسٹر بموں کا شمار ممنوعہ ہتھیاروں میں ہوتا ہے اور اس قسم کے بموں کے استعمال پر دو ہزار آٹھ میں پابندی لگائی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button