عراق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئےہیں۔ جبکہ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق خودکش حملہ دارالحکومت بغداد کے گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تکفیری دہشت گرد اس سے قبل بھی بغداد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button