علامہ تصور جوادی اور انکی اہلیہ پر حملہ کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں شدید احتجاج
شیعیت نیوز: علی الصبح مظفرآباد میں شیعہ علامہ تصور حسین اور انکی اہلیہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مومنینِ آزاد جموں کشمیر کی جانب سے علامہ تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین آزاد ریاست جموں و کشمیر اور انکی اہلیہ محترمہ پر قاتلانہ حملہ پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے ، مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں بند ہیں۔
دوسری جانب جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں و کشمیر ، مجلس وحدت المسلمین آزاد جموں و کشمیر کے اکابرین سمیت ریاست کے دیگر زعما کا مفتی سید کفایت حسین نقوی صاحب کے گھر صورتحال پر ہنگامی اجلاس جاری بھی جاری ہے۔
دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں بھی علامہ تصور جوادی اور انکی اہلیہ پر ہونےوالے قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاج موقع ہے جبکہ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم نے شام میں ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی ہے۔







