عراق

عراق میں تلعفر ہسپتال داعشی دہشتگردوں کی لاشوں اور زخمیوں سے بھر گیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی رضا کارفورس نے انکشاف کیا ہے کہ موصل سے قریب تلعفر شہر کاجنرل ہسپتال اس وقت داعشی دہشتگردوں کے لاشوں اور زخمیوں سے بھرا پڑا ہے۔ عراقی رضا کارفورس کے مطابق یہ وہی داعشی ہیں جو دو رات قبل تلعفر کے مغربی علاقے میں رضاکار فورس پر حملہ آور ہوئے تھے جنہیں رضا کار فورس کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔عراقی رضاکار فورس نے مزید انکشاف کیا ہے کہ تلعفر میں داعش اپنے زخمیوں کے علاج کیلئے شہریوں کو ڈرادھمکا کر خون کے عطیات وصول کررہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button