سعودی عرب

سعودی عرب تنہائی کے باعث مصر اور اردن کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن مصر کی طرف سے شام کے سیاسی بحران کے حل میں تعاون کے حوالے سے روسی موقف کی تائید پر سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سخت مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں،سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان نے مصر اور اردن کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے سعودی عرب کی مشاورت کے بغیر روس کے ساتھ تعاون کیا تو سعودی عرب اس کا مناسب جواب دیگا۔

الحمیدان نے روزنامہ شرق الاوسط سے گفتگو کے دوران بتایاہے کہ اردن کے بادشاہ اپنے آپ کو خطے کی بااثر شخصیات اور اپنے ملک کو خطے کے سیاسی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے والے اہم ممالک کی فہرست میں شامل کرانا چاہتے ہیں۔ا ن کے مطابق کچھ اطلاعات ایسی ہیں کہ روسی صدر پیوٹن نے اردن سے وعدہ کیا ہے کہ اگر اس نے شام کے سیاسی بحران میں روس کا ساتھ دیا تو اردن کی مختلف جہتوں سے حمایت کی جائے گی۔
سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ شام کے سیاسی بحران کے حل کے لئے واشنگٹن، ماسکو، قاہرہ اور عمان کے درمیان ایک ہی موقف کو دیکھ کر سخت پریشان ہوگئے ہیں۔میجر جنرل خالد بن علی بن عبداللہ الحمید ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر، ایک بار اردن کے وزیر خارجہ کو خبردار کرچکے ہیں کہ اردن اور مصر خطے میں کشیدگی پھیلانے سے باز رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button