سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 53 فضائی حملے کیے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ آل سعود کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 53 فضائی حملے کیے ہیں جن میں دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف صوبوں میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 101 فضائی و میزائل حملے کیے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان
جنرل یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں بتایا کہ سعودی جارحیت کا نشانہ بننے والے علاقوں میں دارالحکومت صنعاء کے علاوہ تعز، اب، لحج، صعدہ اور عمران کے صوبے شامل ہیں، اور یہ حملے خمیس مشیط اور طائف کے فضائی اڈوں سے اڑان بھرنے والے ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کے خلاف سعودی رجیم کی حالیہ جارحیت کے آغاز سے اب تک یمن پر مجموعی طور پر 2542 فضائی حملے کیے اور میزائل داغے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی روز صوبہ تعز کے ضلع مقبنہ میں شہریوں کے گھروں پر سعودی جنگی طیاروں کے چار حملوں میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت 9 شہری شہید اور 16 زخمی ہو گئے، جبکہ گزشتہ روز صوبہ ذمار کے ضلع ضوران آنس میں سعودی کلسٹر بمباری سے تین بچے شہید ہوئے تھے۔







