داعش نے متعدد علماء دین کو قتل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

13 فروری, 2017 00:00

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )شکست در شکست اور نقصان در نقصان حاصل کرنے کے بعد دہشت گردتنظیم داعش نے متعدد علماء دین کو قتل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق داعش کے ایک آڈیو پیغام میں داعشی جنگجوئوں کو احکامات دیے گئے ہیں کہ شیخ الازہراور شام کے مفتی اعظم سمیت دیگر متعدد دینی شخصیات کو قتل کیا جائے۔داعش کے آڈیو پیغام کے مطابق یہ تمام شخصیات ’’آئمہ کفر ‘‘ہیں جن کا قتل واجب ہے۔واضح رہے کہ اس سےقبل داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے بھی ایک آڈیو پیغام کے ذریعے سعودی عرب، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کئےتھے اور ان ممالک کو کفر کے ممالک سے مشابہت دی تھی۔

4:11 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔