صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ

06 فروری, 2017 00:00

رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں اور یہودیوں نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا اور فاشیزم کے خلاف مشترکہ جد و جد کا مطالبہ کیا- ان مظاہرےمیں ام الحیران اور نقب کے فلسطینیوں اور یہودیوں نے پرزور شرکت کی – مظاہرین نے گذشتہ مہینے ام الحیران دیہات کو خالی کرانے کے لئے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیرگیلعاد اردان کے ہاتھوں انجام پانے والے جرائم کی شدید مذمت کی – ایک فلسطینی ٹیچر یعقوب ابو القیعان اٹھارہ جنوری کو ام الحیران میں صیہونی حکومت کی پولیس کی براہ راست فائرنگ میں شہید ہوگیا تھا- اس احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقوق کے تقریبا بیس اداروں اور تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی –

2:28 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔