سعودی عرب

سعودی عرب کی شیعہ دشمنی العوامیہ میں مومنین کے مکانات ڈھادیے ۔سیکٹروں بے گھر

مشرقی سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے العوامیہ علاقے کے المسورہ محلے کے مکانات ڈھا دیئے جانے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بےگھر ہوگئے ہیں – العوامیہ کے ایک خیراتی ادارے نے بے گھر ہوجانے والوں کی مدد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے- المسورہ محلے کی آبادی دوہزار ہے اور یہ چار سوسال قدیمی ہے – سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فرسودگی کے باعث یہ محلہ ، رہائش کے قابل نہیں ہے – سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے اس محلے کے مکان مالکوں کو کافی مقدار میں ہرجانہ ادا کیا ہے تاہم اس علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رقم بہت معمولی اور کم ہے اور جن کے مکانات ڈھائے گئے ہیں ان کی رہائش کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے- صوبہ القطیف ، مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے تاہم شیعہ نشین علاقہ ہونے کے سبب ہمیشہ حکومتی ظلم و ناانصافی اور امتیازی سلوک کا شکار رہا ہے اور اسی بنا پر اس علاقے میں ظلم و ناانصافی کے خلاف اکثر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button