پاکستان

، نارتھ ناظم آباد میں واقع شیعہ امام بارگاہ پر کلعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا کریکر بم حملہ

شیعت نیوز ؛نارتھ ناظم آباد میں واقع شیعہ امام بارگاہ پر کالعدم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کا کریکر بم حملہ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک کیو پہاڑگھنج میں واقع شیعہ مسجد نبوی و امام بارگاہ سقائے سکینہ  (س) پر سعودی امداد خوار کا لعدم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کا کریکر بم سے حملہ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ اس وقت ہوا جب نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد مومنین مسجد سے واپس باہر نکل رہے تھے کہ دہشتگرد دو کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم وہ پھٹ نہ سکے جسے بعد میں رہنجرز اہلکاروں نے نکارہ بنایا۔ واضح رہے نارتھ ناظم پہاڑ گھنج جو کراچی کا مضافاتی علاقہ ہے اور یہاں شیعہ آباد بہت قلیل تعداد میں موجود ہیں آج سے 4 سال قبل بھی اسی ہی مسجد پر تکفیری دہشتگردوں ایک منظم سازش کے تحت حملہ کیا تھا جسکے نتیجے میں ایک کمسن بچہ سمیت 2 مومنین شہید ہوئے تھے

دوسری جانب کلعدم تکفیری دہشتگردوں کا مسجد نبوی وامام بارگاہ سقائےسکینہ (س) پر کریکر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے علامہ مرزا یوسف حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے صاف ظاہر ہے کہ دشمن وہی ہیں جو شام،عراق اور یمن میں دہشتگردی کے غرض سے گئے تھے لیکن انھیں بدترین شکست ہوئی اور اب وہ پاکستان جیسے ملک کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں، اس جنگ میں ہم سکیورٹی فورسزرینجرزاورفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button