ایران کے محاصرے کے امریکی منصوبے خیالی اور بے نتیجہ ثابت ہوں گے، میجر جنرل محسن رضائی

25 نومبر, 2026 07:58

شیعیت نیوز : ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ٹرمپ اور ان کی ناکام ٹیم کے منصوبے بے نتیجہ ثابت ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے محاصرے سے متعلق یہ منصوبے بھی اسی طرح خیالی اور بے سود ہیں، جس طرح ان کی ناکام جنگی حکمتِ عملی محض وہم اور بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کھیل کے میدان سے پیغامِ ولایت: نوجوان پاکستانی بولر علی رضا کا وکٹ کے بعد منفرد جشن

میجر جنرل محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم، مسلح افواج اور حکومت کے تمام ادارے پختہ عزم کے ساتھ اس محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں خبردار کیا کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

8:12 صبح نومبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔