غیر مجاز راستے سے گزرنے والا تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، دھماکے کے بعد شدید آتشزدگی

25 نومبر, 2026 08:01

شیعیت نیوز : آبنائے ہرمز کے جعلی اور غیر مجاز راستے سے گزرنے والا ایک تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں زوردار دھماکا ہوا اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے محاصرے کے امریکی منصوبے خیالی اور بے نتیجہ ثابت ہوں گے، میجر جنرل محسن رضائی

اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد خلاف ورزی کرنے والے مزید دو تیل بردار جہازوں نے بھی جہاز کے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا منظر دیکھا، جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے کنٹرول مرکز کی جانب سے ریڈیو پر انتباہ جاری کیے جانے کے بعد دونوں جہاز خلیج فارس کی طرف واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ جعلی اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کا انجام دھماکے اور آتش زدگی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

8:12 صبح نومبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔