مقالہ جات

حلب سے یمن تک سعودی عرب کو زبردست شکست

یمن پر آل سعود کی سرپرستی میں ملسط کی جانے والی جنگ کے تین سال ہوا چاہتے ہیں، پورے دوسال مسلسل یمنی نہتے عوام پر آسمان اور زمین سے کلسٹر بموں کی بارش کرنے کے باوجود آل سعود کے پجاری اپنے اھداف میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

ہرچند آل سعود کے اتحادی افواج دنیا کے جدید ترین اسلحے اور خطرناک قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہیں لیکن تین سال گزرنے کے باوجود وہ یمنی عوام کے حوصلوں کو پست نہ کرسکے ہیں۔

آل سعود کو یمن کے علاوہ شام میں بھی زبردست شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، حلب کی آزادی آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ سمجھا جا رہا ہے۔

یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز آہنی دیوار بن کر اتحادی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں اور روزانہ کسی نہ کسی سعودی اہلکار کو ہلاک کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب کو شام اور یمن میں سیاسی بنیادوں پر بھی زبردست شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے جس کی وجہ سے اب آل سعود بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

اسی ہفتے کو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ صنعا اور یمن کے وزیر خارجہ سے ملاقات، آل سعود کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button