لبنان

بحرینی تنظیم الوفاق اور لبنانی علماء کی سانحہ پارچنار کی مذمت،لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

شیعیت نیوز: بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق اور لبنانی علماء کرام نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق کے رہنماوں اور لبنانی علماء کرام نے ایک بیان میں پاکستانی قبائلی علاقہ پارا چنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم دُکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے ہفتہ کے روز کرم ایجنسی کےعلاقے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کےنتیجے میں 25افراد شہید جبکہ70افراد زخمی ہو گئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button