فلسطین کی مکمل آزادی تک شہید نصراللہ سے کیا گیا عہد نبھائیں گے، شیخ غازی حنینہ کا تجدیدِ عہد

29 ستمبر, 2026 08:08

شیعیت نیوز : تجمع علمائے مسلمان لبنان کے سربراہ شیخ غازی حنینہ نے حزب اللہ کے زیرِ اہتمام بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں مزارِ شہیدِ امت کے قریب سید الشہداءِ مقاومت شہید سید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم صفی الدین اور ان کے باوفا ساتھیوں کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ مرکزی اور پُرجوش تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عظیم شہداء کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ درد، غم اور دلوں کو بے چین کرنے والی جدائی کے باوجود ہم شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم یاد اور ان کی لازوال جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تشیع کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی برسی پر علامہ ساجد علی نقوی کا خراجِ عقیدت

شیخ غازی حنینہ نے غاصب صیہونی دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم آج بھی اسی عہد پر سختی سے قائم ہیں جو سیدِ مقاومت نے ہم سے لیا تھا اور اسی وعدے کو نبھا رہے ہیں؛ یہاں تک کہ پورے فلسطین کی مکمل آزادی اور ہمارے جنوب لبنان سے غاصب صہیونی دشمن کے انخلا کا عظیم مقصد حاصل نہ ہوجائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہید نصراللہ نے ہمارے اندر امید اور اعتماد پیدا کیا اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کے کٹھن راستے پر ثابت قدم رہنے کا حوصلہ بخشا۔ تجمع علمائے مسلمان کے سربراہ نے اس پختہ عزم کا اظہار کیا کہ سید حسن نصراللہ کی فکر، ان کا روشن راستہ اور مزاحمت کا یہ مقدس سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور مقاومت کے شہداء کے ساتھ کیے گئے عہد کو قدس کی آزادی تک ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

9:02 صبح ستمبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔