مقبوضہ فلسطین

عالم تشیع کی سربلندی کا راز اطاعتِ ولایتِ فقیہ میں مضمر ہے، آغا سید حسن

شیعت نیوز: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین کا اجلاس صدر دفتر بڈگام پر تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آغا سید حسن نے اپنے پچیس روزہ شام، ایران اور لبنان کے دورے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالم تشیع کی سربلندی کا راز اطاعتِ ولایت فقیہ میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی استکبار کی سنتیس سالہ شر انگیز منصوبہ بندیوں کے باوجود نہ صرف انقلاب اسلامی ایران اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے، بلکہ کمر توڑ اقتصادی پابندی کے باوجود ایران تعمیر و ترقی کے منازل تیزی سے طے کر رہا ہے، ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی کے لئے شعوری طور پر آمادہ ہیں، یہ صرف نظام ولایت فقیہ کا عطیہ ہے۔ علاوہ ازایں اجلاس میں آغا سید حسن  نے اپنے لبنان دورے کے دوران اپنے مشاہدات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے جوان صرف ’’ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ‘‘ کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہر محاذ پر اسرائیل کو شکست سے دوچار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نہ صرف لبنانی شیعیوں بلکہ اہلسنت اور دیگر ملتوں کو بھی اپنے مقدس مشن کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button