سعودی عرب

ایران نے بیلسٹک میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، الجبیر

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ایرانی حکام کی جانب سے معاہدے کی پاسداری کرنے پر منحصر ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش سے دور رہے گا۔

سعودی وزیرخارجہ جن کا ملک اندرونی اختلافات کا شکار ہے، کا کہنا ہے کہ ایران داخلی خلفشار کا شکار ہوچکا ہے۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا: ایران طاقت اور وسائل کے اعتبار سے ایک محدود ملک ہے، داعش اور القاعدہ نے ایران کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک پر حملے کئے ہیں۔

الجبیر جن کے اسرائیل کے ساتھ نہایت دوستانہ اور قریبی تعلقات ہیں اور حالیہ مہینوں میں آل سعود اور آل یہود کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، نے کہا: ایران دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے اور بلیسٹک میزائل تجربے کرکے ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button