فلسطینی علاقوں پر قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی

19 جنوری, 2017 00:00

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پربحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مغربی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے،جبکہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے،تنازع کا منصفانہ حل مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کی نوید ہوگا۔

پاکستان کی مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

10:01 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔