سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پر حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، نفیسہ شاہ
شیعیت نیوز: نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر حکومت جنرل راحیل شریف کو اس اتحاد کے سربراہ کے طور پر بھیج رہی ہے تو اس فیصلے کو پاکستانی عوام ٹھیک نہیں سمجھ رہے ، حکومت اپنی پوزیشن کو واضح کرے کہ انہوں نے جنرل راحیل کو این او سی دیا ہے کہ نہیں ، اگر انہوں نے دیا ہے تو وہ پھر ان کے فیصلے کا حصہ ہیں ، حکومت یہ بھی واضح کرے کہ اس 39ممالک کے اتحاد میں پاکستان کا کیا کردار ہے ، سابق آرمی چیف کے فیصلے کو ان کا ذاتی فیصلہ کہنا درست نہیں ہے کیونکہ وہ بہت حساس عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں ، خواجہ آصف پارلیمنٹ میں اس معاملے پر فوری وضاحت پیش کریں اور حکومت کا موقف پیش کریں ۔
سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری میں حکومت کی مرضی شامل نہیں، مسلم لیگ ن
واضح رہے کہ سابق جنرل راحیل شریف کی ۳۹ ممالک کے سعودی اتحاد میں بحثیت سربراہ تقرری کا معمالہ پاکستان میں متنازعہ بن گیا ہے،جبکہ حکومتی جماعت بھی اس حوالے سے اپنا موقف واضح نہیں کرپائی اور نا ہی پاک فو ج نے باضابط اعلان کیا ہے، پاکستانی سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق آرمی سربراہ کو کسی صورت غیرملک کے لئے نوکری انجام نہیں دینا چاہئے کیونکہ وہ ملک کی اہم اور حساس معلومات کا امین ہوتا ہے۔








