مشرق وسطی

حلب میں اسلحے کا بڑا ذخیرہ دریافت

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی فوج نے حلب شہر کے مشرقی علاقوں سے دہشتگردوں کی صفائی کے دوران اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ داعش نے یہ اسلحہ آئندہ 2 سال کی کاروائیوں کے لئے جمع کیا تھا۔ شامی فوج نے مشرقی حلب میں اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔شامی فوج کے اہم ذرائع نےبتایا ہے کہ دریافت شدہ اسلحہ دہشتگرد گروہ داعش کی دو سال کی کاروائیوں کے لئے کافی تھا اور اس گودام کے ہوتے ہوئے انہیں کسی قسم کے جدید اسلحے کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حلب میں داعش کی بدترین شکست کی دلیل ہے کہ ان کے ہاتھ اتنے بڑے گودام تک بھی نہ پہنچے اور شامی فوج نے ان کا صفایا کردیا۔ذیل میں داعش دہشتگرد تنظیم کے زیر استعمال اسلحے کے گودام کی تصاویر اور ویڈیو ملاحظہ کیجئے جو شامی فوج کے ہاتھوں دریافت ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button