عراق

عراقی فورسز کی مختلف کارروائیاں، داعش کے درجنوں دہشت گرد واصل جہنم

رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک افسر ناظم الجفیفی نے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ ایک رہائشی کمپلیکس میں داخل ہو رہے تھے، ان میں داعش کے کئی سرکردہ کمانڈر بھی شامل ہیں۔

درایں اثنا عراقی فورسز نے صوبہ نینوا کے مرکز موصل کے علاقے عویزہ میں داعش کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔نینوا آپریشن کی کمان کے ایک رکن محمد الوکاع نے کہا ہے کہ عراقی فوجیوں نے موصل میں داعش کی دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

عراقی فوجیوں نے اسی طرح موصل کے مغرب میں پچاس کلومیٹر دور داعش کے ایک حملے کو پسپا کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ موصل کو داعش سے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی اکتوبر کے مہینے سے شروع ہوئی ہے۔ موصل عراق میں داعش کے دہشت گردوں کا اہم ترین اڈہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button