ابوطالبان مولانا سمیع الحق نے’ سی پیک‘ کو اسلام کے لئے خطرہ قرار دیدیا
شیعیت نیوز: جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ اور کالعدم تحریک طالبان کے روحانی پیشوا مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت برائیوں کی جڑ ہے،جمہوریت کی آڑ میں مسلط کردہ آمریت کو نہیں مانتے، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے اگرچہ اقتصاد ی ترقی کا کچھ امکان ہے مگر ہماری اسلامی شناخت کے لئے یہ خطرنا ک بھی ہوسکتا ہے، یہ بات انہوںنے جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام تحفظ علماء و مدارس کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مولا نا سمیع الحق نے جھنگ سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کے الیکشن جیتنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منصور نواز جھنگوی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
آن لائن کے مطابق مولانا سمیع الحق نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج سے لڑنے والے طالبان ہماری اولادیں ہیں ہمارے جسم کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں امتیازی سلوک برادشت نہیں کیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ دیوبند مکتب فکر ابتداء سے پاکستان کے معروض وجود میں آنے کا مخالف رہا ہے اور اسکی ترقی کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی جڑ دیوبندی مدارس ہیں جہاں سے دہشتگرد پروان چڑھ کر ملکی سالمیت پر حملے کرتے آئے ہیں، لہذا اب جبکہ سی پیک کے ذریعہ ملکی معیشت پھلنے پھولنے جارہی ہے توـ ’را‘ ایجنٹ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے متنازعہ بیانات دیکر اس منصوبہ کے خلاف پروپگنڈا کررہے ہیں۔
سی پیک سیکورٹی کے لئے ضروری ہے کہ ایسے ملک دشمن مولوی کو فوری طور پر سلاخوں کے پیچھے کیا جائے۔









