سعودی عرب

سعودی عرب کی اپنے علاقائی اتحادیوں سے مدد کی درخواست

سعودی عرب کے ایک فوجی وفد نے خرطوم میں سوڈان کے فوجی حکام سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ سوڈان، یمن کی جنگ میں سعودی عرب کا مزید ساتھ دے- سعودی فوج کے کمانڈر عبدالرحمن بن صالح البنیان نے اپنے سوڈانی ہم منصب سے ملاقات میں یمن پر مشترکہ فوجی کارروائیوں اور باہمی تعاون میں اضافے کے طریقوں پر بات چیت کی- سعودی عرب اور سوڈان کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق سوڈانی فوجی، یمن پر حملے میں سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں- سعودی عرب نے پچھلے مہینوں کے دوران سوڈان کی نقد مالی مدد اور اس ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی فروغ آیا ہے- یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب زراعت کے لئے سوڈان کی زمین کو بھی کرائے پر لینا چاہتا ہے اس طرح وہ سوڈان کے علاقوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ہی اس ملک میں اپنا اثر و رسوخ بھی بڑھانا چاہتا ہے- سوڈان کے وزیر داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب نے سوڈان میں ایک سو گیارہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چار برسوں میں سرمایہ کاری کی یہ شرح دوگنا ہو جائے گی- جبکہ سوڈان کی پارلیمنٹ نے بھی اپنی ایک ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو ننانوے سال تک سعودی عرب کو پٹے پر دینے کی منظوری دے دی ہے-

 

متعلقہ مضامین

Back to top button