سی آئی اے کا بحران شام میں ملوث ہونے کا اعتراف
سی آئی اے کے سربراہ نے شام کے بحران میں اس تنظیم کے ملوث ہونے کا عتراف کیا ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے بحران شام میں اس تنظیم کے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے حلب میں شامی فوج کے مقابلے میں دہشت گردوں کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی سی آئی اے کے اس عہدیدار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن کو، حکومت شام مخالف مسلح گروہوں کی ناکامی پر مایوسی ہو رہی ہے، کہا کہ اس سلسلے میں لاتعلق نہیں رہا جا سکتا اس لئے کہ بحران شام میں امریکہ بھی ایک فریق رہا ہے۔جان برینن نے کہا کہ حلب میں مسلح افراد کی شکست اس بات کے مترادف نہیں ہے کہ شام میں حکومت مخالفین کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ امریکہ، اپنی فوجی طاقت کے باوجود بیرون ملک کی تبدیلیوں میں موثر کردار ادا نہیں کر سکا ہے۔








