حیدرآباد: امام بارگاہ باب علی میں خودکش حملہ ناکام، حملہ آور ماراگیا
شیعیت نیوز: حیدر آباد کے علاقے امانی شاہ کالونی قبرستان کے قریب مسجد و امام بارگاہ باب کے باہر پولیس نے فائرنگ کر کے خودکش حملہ آور کو واصل جہنم کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امانی شاہ کالونی قبرستان کے قریب مسجد و امام بارگاہ باب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے خودکش حملہ آور کوپولیس اہلکاروں نے بروقت فائرنگ کرکےجہنم رسید کردیا ۔ اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو روکا جس نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے خودکش حملہ آور مارا گیا ۔
خودکش حملہ آور سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے جسے ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
واضح رہے کہ مسجد و امام بارگاہ باب علی حیدر آباد کے علاقہ لطیف آباد نمر دو میں واقع ہے، یہاں پر 6 ماہ قبل ہی نماز جمعہ کا اجتماع شروع کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دو دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار مسجد و امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران پولیس و رینجرز نے روکا تو انہوں نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کردیا، پولیس و رینجرز کی جوابی کاروائی میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کہ فرار ہونے کی اطلاع ہے۔ دہشتگرد سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے جیسے بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ بنانے کی کوشیش کررہے ہیں۔








