پاکستان

جشن میلاد النبی : مختلف شہر وں میں پاک فوج نے توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا بارودی پریشان

شیعیت نیوز: آج سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں پاک فو ج توپوں کی سلامی دے کر سرور کائنات کو خراج تحسین پیش کیا، اطلاعات کے مطابق صبح سویرے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت چھاونیوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فوجی جوانوں نے محافل میلاد منعقد کیں، نعرہ تکبیر، عید میلاد زندہ باد کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ پاک فوج میں ضیا ء الحق کے قبضہ کرلینے کے بعد سے میلاد النبی (ص) کے موقع پر اسطرح کے تمام اقدام فوج میں ممنوع قرار دیئے گئے تھے، یہ سب ایک مخصو ص تکفیری مکتب کی ایما ء پر کیا جارہا تھا تاہم گذشتہ سالوں میں جنرل راحیل شریف کی قیادت کے بعد سے ایک بار پھر یوم ولادت رسول اعظم (ص) پر میلاد النبی (ص) کے نعرے بلند ہورہے ہیں اور توپوں کی سلامی دی جارہی ہے، دھیاں رہے کہ ضیاء الحق نے فو ج سے نعرے حیدری کو بھی ختم کردیا تھا۔

یہ انتہائی احسن اقدام ہے جس سے تمام مسلماناں پاکستان خوش ہیں سوائے انکے جنہیں پیارے آقا کا جشن منانا اچھا نہیں لگا، یعنی بارودی اس اقدام سے مایوس ہوگئے ہیں۔

نثار تیری چہل پہل پر   ہزار عیدیں ربیع الاول

سوائے ابلیس (وہابیوں) کے جہاں میں   سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button