مشرق وسطی

مشرقی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے المیسر، الجزماتی اور القاطرجی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد الشعار اور قاضی عسکر نامی علاقوں کی جانب، جو شہر حلب کے قدیمی علاقوں کا دروازہ شمار ہوتے ہیں، اپنی پیشقدمی کا آغاز کیا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مقبوضہ علاقوں کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپخانے اور راکٹ سے حملے کئے ہیں-

شامی فوج نے مسلح دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے مشرقی علاقوں کے جنوبی حصوں کا محاصرہ کرلیا ہے- شام کی فوج نے مقبوضہ علاقوں کی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے عملی طور پر مسلح دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقے ان کے تسلط سے آزاد کراسکیں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ اس ملک کی فوج نے اپنے اتحادیوں کی حمایت سے ایک لاکھ عام شہریوں کو دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں سے باہر نکال لیا ہے-

 

متعلقہ مضامین

Back to top button