یمن

سالویشن حکومت کی حمایت میں یمنی عوام کا مظاہرہ

یمن کے عوام نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کرکے، نیشنل سالویشن کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی جارحیت اور امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سعودی جارحیت اور خطے میں امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں نیشنل سالویشن حکومت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے خلاف یمن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے ترجمان عارف العامری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں متحدہ ہوجائیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی اپیل پر ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔عبدالملک الحوثی نے یمن کے انچاسویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں یمنی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کو نیشنل سالویشن حکومت کی حمایت کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button