دنیا

شام کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے منصوبے کی ناکامی کا اعتراف

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے بحران کا جاری رہنا اس ادارے کی ناکامی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سی این این کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ شام کے بحران کا ختم نہ ہونا اور مسلسل تشدد کا جاری رہنا اس ادارے کی بہت بڑی شکست ہے-

انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہر روز متعدد عورتیں اور بچے شام میں جاری جھڑپوں اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں –

بانی کی مون نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب گذشتہ چار برسوں سے دہشت گردوں کے توسط سے حلب کا محاصرہ جاری ہے لیکن مغربی حلقے اور اقوام متحدہ، شام میں دہشت گردوں کی جارحیتوں کے سامنے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں-

شام کے صدر بشار اسد کے بقول حلب کے تعلق سے مغرب کے جنون آمیز رویے کی وجہ، شامی فوج کی پیشقدمی کے نتیجے میں دہشت گردوں کی مسلسل ناکامی ، اور امریکہ اور اس کے فرانس و برطانیہ جیسے اتحادیوں کو اس ملک میں ہونے والی پے در پے شکست ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button