دنیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے مونٹگمری علاقے کی پولیس نے کہا ہے کہ ہیوسٹن شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے- پولیس نے اس سلسلے میں مزید کچھ نہیں بتایا-

واضح رہے کہ سن دو ہزار سولہ کی ابتدا سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے پچاس ہزار سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان واقعات میں بارہ ہزار پانچ سو افراد ہلاک اور تقریبا چھبیس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں پانچ سو اناسی بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں گیارہ سال سے کم تھی۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کو رجسٹر کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ایک سال کے دوران تین سو بتیس قاتلانہ حملے کئے گئے ہیں اور دو سو اسی واقعات میں پولیس اہلکار ملوث رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وسیع پیمانے پر اسلحے کی فراہمی اور قانون ساز اداروں کی اسلحہ ساز کمپنیوں سے وابستگی نے امریکہ میں گن کلچر کو بڑھاوا دیا ہے۔

ایوری ٹاؤن فار گن سیفٹی نامی امریکی تنظیم کے مطابق ملک میں فائرنگ کے نتیجے میں روزانہ اکیانوے افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button